وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر کاشتکاروں کی گرین ٹریکٹر، ویٹ اینڈ رائس کمبائن ہار ویسٹر، سپر سیڈراور جدید زرعی مشینری سے معاونت کی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ مر یم نوازشریف کے ویژن کے تحت صرف 2سال میں کاشتکاروں میں ریکارڈ 30ہزار ٹریکٹر تقسیم کیے گئے۔ 20ہزار سے زائد گرین ٹریکٹر کاشتکاروں کو مل گئے جبکہ مزید 10ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا صوبے میں زراعت کو جدت کی راہ پر استوار کرنے کے لئے سی ایم ہائی ٹیک میکائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو ویٹ اینڈ رائس کمبائن ہارویسٹر دیئے جارہے ہیں۔ کاشتکار میکانزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت ہائی پاور ٹریکٹر او ردیگر مشینری بھی حاصل کرسکیں گے۔ سی ایم ہائی ٹیک میکا ئزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں اور سروس پروائڈرز کیلئے 30ارب روپے لون دیا جارہا ہے۔ کاشتکاروں کو 4ارب روپے کی لاگت سے 5ہزار سپر سیڈر بھی مل گئے۔ پنجاب میں 5ہزارسپر سیڈر کے استعمال سے گند م کی بوائی کے عمل میں آسانی ا ور بہتری آرہی ہے۔ رائس سپر سیڈر کے استعمال سے سموگ کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کاشتکار کو میکانائزیشن کے ذریعے جدید فارمنگ پر گامزن کررہے ہیں۔ ایگری کلچر میکا نائزیشن سے لاگت میں کمی اور پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ کاشتکار کو زراعت کے روایتی اور فرسودہ طریقے چھوڑ کر جدید مشینری کا استعمال شروع کرنا ہوگا۔
Read Next
9 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت
11 گھنٹے ago
پنجاب حکومت نے 35 تحصیلوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
1 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر دکر دی
2 دن ago
پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12 ارب 52 کروڑ کے فنڈز،900یوسی سیکرٹریز کی بھرتیوں،پیدائش و اموات رولز،سینی ٹیشن فیس محکمہ ایکسائز کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی
2 دن ago
بیورو کریسی تقرروتبادلے، 46 افسران تبدیل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز تعینات
Related Articles
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
2 دن ago
پنجاب حکومت نےضلعی انتظامیہ کے نئے تنظیمی ڈھانچے سے بلدیاتی اداروں کے تمام اختیارات سلب کر لئے،صوبہ کی تاریخ کےکمزور ترین لوکل گورنمنٹ سسٹم پر خصوصی رپورٹ
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خوشاب کے ارکان صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان کی ملاقات
3 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،عمران ممتاز ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ تعینات، کاشف جلیل نے دوبارہ ایم سی ایل کو دبوچ لیا،اے ڈی سی انفورسمنٹ،ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ سمیت کئی عہدوں کا چارج
3 دن ago


