وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے سپیشل بچوں کے لئے سپیشل اقدامات کئے ہیں -پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن کے طلبہ کی ہیلتھ سکریننگ کا جامع پروگرام شروع ہوچکاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 35600 سے زائد سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کی گئی-صوبہ بھر کے سپیشل ایجوکیشن کے مراکز میں زیر تعلیم 34ہزار سے زائد طلبہ کا علاج معالجہ کیا گیا، آئی ٹیسٹنگ، دانتوں کا معائنہ اور دیگر امراض کا علاج کیاگیاہے-سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں 20ہزار طلبہ کا موقع پر ہی علاج معالجہ کیاگیا- مراکز صحت، تحصیل ہیڈ کوارٹر او رڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالو ں میں 9ہزارسے زائد طلبہ جبکہ بڑے شہرو ں کے ہسپتالوں میں 5ہزار سے زائد طلبہ کا علاج معالجہ کیاگیاہے-پنجاب بھر میں سپیشل طلبہ کے داخلوں کے لئے ڈور ٹو ڈور مہم کامیابی سے ہمکنار ہوچکی ہے،جس کے دوران 5ہزار سے زائد نئے داخلے ہوئے ہیں -سی ایم پنجاب خود مختار پروگرام کے تحت سپیشل ایجوکیشن مراکز میں 2خصوصی کورسز کا اجراء کیا گیا ہے- سپیشل ایجوکیشن مراکز میں ڈیزائن اینڈ یو ٹیوب،کانٹینٹ کری ایشن، سوشل میڈیا اور ای کامرس کے کورسزبھی کرائے جا رہے ہیں -سپیشل ایجوکیشن مراکز میں 10سٹیٹ آف دی آرٹ نئی کمپیوٹر لیبز کی منظوری دے دی گئی- سپیشل ایجوکیشن مراکزمیں 8موجودہ لیبز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے-سی ایم پنجاب خود مختارپروگرام کے تحت 18ماسٹر ٹرینرزاور1760طلبہ کی ٹریننگ جاری ہے-ٹریننگ کے دوران پہلی 50پوزیشنز حاصل کرنے والے سپیشل طلبہ کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے-لاہور،گوجرانوالہ،ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن کے 142سپیشل ایجوکیشن مراکز میں کیمرے لگیں گے-ملتان اورلاہور سمیت 4ڈویژن میں سپیشل ایجوکیشن مراکز میں 989کیمرے نصب ہو چکے ہیں -دوسرے فیز میں بہاولپور، فیصل آباد،راولپنڈی، سرگودھا اور ساہیوال کے 158سپیشل انسٹی ٹیوٹس میں اگلے مئی تک 4381کیمرے نصب ہوں گے-سپیشل ایجوکیشن مراکز میں خصوصی طلبہ کے تحفظ کے لئے نصب کیمروں کولاہور میں قائم سنٹرل سرویلنس روم سے منسلک کیا جائے گا- سپیشل ایجوکیشن مراکز میں کیمرہ ریکارڈنگ سے علاج اور بہتری کے لئے طلبہ کے رویوں کا تجزیہ بھی کیا جائے گا- پنجاب بھر کے سپیشل ایجوکیشن مراکز میں خصوصی طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے نومبرتک3450کیمرے انسٹال کئے جائیں گے-
Read Next
10 گھنٹے ago
پنجاب کابینہ کا اجلاس، لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز،غیر قانونی سکیموں اور تعمیرات کے سدباب کیلئے ایل ڈی اے کمیشن میں توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے
2 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کاآغاز*
2 دن ago
مریم نواز شریف کا لاہور میں ڈور پھرنے سے پولیس اہلکارکے زخمی ہونے کا نوٹس، پتنگ بازی پر پابندی یقینی بنانے کا حکم
4 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق 49 سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فروخت جاری،ترجمان
5 دن ago






