وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور قطری شاہی خاندان کے رکن شیخ احمد بن ثانی نے اعلیٰ سطح کی روابط میں اضافہ کرنے اور خصوصاً سندھ کے پانی اور زرعی شعبوں میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ نے شیخ احمد بن ثانی کو باضابطہ دعوت دی اور سندھ کی مضبوط معاشی صلاحیتوں اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ اپنے معاونین کے ہمراہ آنے واے شیخ احمد نے زرعی شعبے اور پانی کے انتظام سے متعلق جدید ٹیکنالوجیز میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ملاقات کا محور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور مستقبل کے تعاون کو فروغ دینا تھا۔ صوبائی وزراء ناصر شاہ اور ضیاء الحسن لانجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور پرنسپل سیکریٹری آغا وسیم بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وفد کو اہم منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کراچی کے لیے بڑے ڈیسالینیشن اور واٹر ڈسٹری بیوشن منصوبے تیار کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے زرعی منصوبے بھی جاری ہیں۔ ٹھٹھہ سے کشمور تک بڑے پیمانے پر زرعی منصوبے خاطر خواہ منافع فراہم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے صوبے میں قابلِ تجدید توانائی، ایگرو پراسیسنگ، ڈیری اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش پر بھی روشنی ڈالی۔فریقین نے اعلیٰ سطح پر رابطے جاری رکھنے اور اپنی تکنیکی ٹیموں کے درمیان فالو اپ ملاقاتیں شیڈول کرنے پر اتفاق کیا۔ شیخ احمد بن ثانی نے اعلان کیا کہ قطری سرمایہ کاروں کا ایک وفد جلد سندھ کا دورہ کرے گا تاکہ مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے۔
Read Next
2 دن ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ورلڈ بینک مشن کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات
4 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ نے مالی سال 2026.27 کا بجٹ پیش کردیا،تنخواہ اورپنشن میں 7 فیصد اضافہ، کم ازم کم اجرت بڑھاکر 43 ہزار مقرر
5 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محصولات جمع کرنے والے محکموں کا اجلاس*
6 دن ago
گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کا حکم،گندم ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار کو ریگولیٹ کیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ
6 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ اجلاس*
Related Articles
*ملیر کے عوام کےلئے خوشخبری، این آئی سی وی ڈی اور حسن سلیمان ہسپتال میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط*
1 ہفتہ ago
سکھر سے روہڑی، جدید اور آسان سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے جمالو ٹرین کا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل
2 ہفتے ago



