وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دریائے سندھ پر گھوٹکی کندھ کوٹ پل منصوبے کی پیش رفت کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سیلاب اور دیگر مسائل کے باعث معطل ہونے والے کام کو دوبارہ شروع کرنے کے احکامات دیے۔انہوں نے کہا کہ میں نومبر میں ذاتی طور پر پل کے مقام کا دورہ کروں گا اور وزیر کو منصوبے کی پیش رفت کا مسلسل جائزہ لینے کا پابند بناؤں گا تاکہ یہ منصوبہ ڈیڑھ سال کے اندر مکمل ہوسکے۔یہ اجلاس جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء ضیاء الحسن لنجار اور حاجی علی حسن زرداری، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری ورکس نواز سوہو، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ابتداء میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گھوٹکی کندھکوٹ پل دریائے سندھ پر سب سے طویل پل ہوگا جس کی لمبائی 12.15 کلومیٹر ہوگی۔ گھوٹکی کی جانب 10.40 کلومیٹر اور کندھکوٹ کی جانب 8.10 کلومیٹر طویل رسائی سڑکیں ہوں گی جبکہ 4.548 کلومیٹر طویل ٹھل لنک روڈ بھی منصوبے کا حصہ ہے۔محکمہ ورکس نے بریفنگ میں بتایا کہ گھوٹکی اور کندھکوٹ کی رسائی سڑکیں اور ٹھل لنک روڈ مکمل ہوچکے ہیں۔ جری واہ، گھوٹا فیڈر کینال اور ٹبی مائنر پر تین پل بھی تعمیر ہوچکے ہیں۔ پل کے 38 پائپ کلورٹس مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 732 میں سے 379 پائلز تعمیر ہوچکے ہیں۔ تاہم دریائے سندھ میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث کام فی الحال معطل ہے۔مراد علی شاہ نے محکمہ ورکس کو ہدایت دی کہ نومبر میں جب سیلابی پانی کم ہو تو تعمیراتی کام مکمل رفتار سے دوبارہ شروع کیا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ خود سائٹ کا دورہ کریں گے اور منصوبے کو ڈیڑھ سال میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ نے وزیر داخلہ کو بھی ہدایت دی کہ نومبر سے پل کی سائٹ پر سخت سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پل صرف ایک انجینئرنگ کا کارنامہ نہیں بلکہ پاکستان کی معیشت، علاقائی روابط اور عوامی سہولت کے لیے ایک نمایاں منصوبہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پل سندھ، پنجاب اور بلوچستان کو آپس میں جوڑے گا اور خطے میں تجارت، ٹرانسپورٹ اور سماجی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گا۔
Read Next
22 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا سندھ میں ڈیجیٹل طرز حکمرانی کے فروغ کےلیے اہم اقدام*
2 دن ago
یونین کونسل میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا اندراج موبائل فون پر کرانے کی سہولت
2 دن ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات،بلدیاتی نمائندوں کو مزید اختیارات دینے کے حوالے سے قانون سازی سے متعلق تبادلہ خیال
2 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس،سول ہسپتال کراچی کی ترقی اور جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 100 ارب روپے کے جامع ماسٹر پلان کی منظوری
3 دن ago
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
Related Articles
منتخب بلدیاتی نمائندوں کو مکمل بااختیار بنائے بغیر عوام کو ان کی دہلیز تک ریلیف پہنچانا ممکن نہیں،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
4 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ فنڈ مینجمنٹ ہاؤس بورڈ کا پہلا تاریخی اجلاس، ایکٹ 2021 کا تفصیلی جائزہ*
5 دن ago




