وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں بائیکس سمیت گاڑیوں پر ای ٹیگ لگانے کا فیصلہ کیاگیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے 7 روز میں مائیکرو سیکیورٹی کاپلان طلب کر لیا۔اجلاس میں پنجاب سائبر کرائم انوسٹی گیشن یونٹ بنانے کی منظوری دی گئی۔سائبر کرائم کا شکار خواتین اوربچیوں کیلئے خصوصی سیل قائم ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سائبر کرائم انوسٹی گیشن یونٹ کا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ اضلاع میں ڈسٹرکٹ آن لائن کرائم سینٹر قائم ہوں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے غیر روایتی صوبائی داخلی پوائنٹ سے آمدورفت پر پابندی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ اس موقع پرصوبائی داخلی راستوں پر سرچ لائٹ لگانے اور ڈرون سرویلنس کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چیک پوسٹوں پر روف ٹاپ سیکیورٹی مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جدید ترین ڈرون ڈیفنس خریدنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور ڈرون پر پابندی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کی نشاندہی کیلئے کومبنگ آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم دیا اورہجوم سے نمٹنے کے لئے قائم آر ایم پی کی ٹریننگ اور جدید ترین سیکیورٹی آلات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں یوم حضرت علیؓ پرعلماء کرام سے مشاورت کے بعد سیکیورٹی ایس او پی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور سمیت پنجاب میں صورتحال کو بروقت سنبھالنے پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور لاہور پولیس کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امن و امان کی بحالی کے لئے متحرک علماء کرام کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سب کو یکسو اور متحرک ہونا پڑے گا۔چیک پوسٹ سے خود کش حملہ آور کاپنجاب میں داخل ہونا تشویشناک ہے۔آرام سے نہیں بیٹھ سکتے سب کو ہوشیار رہنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جنگ(وار فیئر) کے طور طریقے بدل چکے ہیں، ہمیں خود کو تیار کرنا ہوگا۔ علماء کرام امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے تعاون جاری رکھیں۔
Read Next
3 گھنٹے ago
*حکومت پنجاب نے2027 پتنگ بازی کیلئے نئے قواعدو ضوابط کا اعلان کر دیا*
3 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے رحمت کارڈ پروگرام کا ڈیجیٹل افتتاح کر دیا*
5 گھنٹے ago
پنجاب تقرروتبادلے،نادیہ شفیق ممبر پی اینڈ ڈی بورڈ،عبدالجبار ایڈیشنل کمشنر ریونیو لاہور تعینات
23 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کچہ ایریا میں 23ارب روپے کے تاریخی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا اعلان*
2 دن ago






