وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پبلک سکول اینڈ کالج چلاس کو درپیش مسائل کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا رہا ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال کیلئے پبلک سکول اینڈ کالج چلاس کے علاوہ دیگر تمام پبلک سکول اینڈ کالجز کے گرانٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور طالب علموں کی ذہن سازی میں تمام پبلک سکول اینڈ کالجز کا کردار نمایاں رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر پرنسپل پبلک سکول اینڈ کالجز اور صوبائی سیکریٹری تعلیم کی سفارش پر رواں سال کیلئے ایک کروڑ اضافی گرانٹ وزیر اعلیٰ انڈومنٹ فنڈ سے فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ دیامر اور پسماندہ علاقوں کے طالب علموں کو ان کے دہلیز پر معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت نے مختصر مدت میں ہر ممکن اقدامات کئے ہیں اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے بھی اصلاحات کئے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے طالب علم گلگت بلتستان اور ملک کا نام روشن کریں گے۔
Read Next
10 گھنٹے ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
10 گھنٹے ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
1 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
1 دن ago
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
3 دن ago





