(لاہور) سوئی ناردرن کےگیس چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کے تحت پنجاب، خیبر پختو نخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 56 گیس کنکشن منقطع کردیےگئے. جبکہ 24 لاکھ سے زائد کے جرمانےعائد کیے گئے۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 20 گیس کنکشن منقطع کیے اور مزید 2 لاکھ 50 ہزارکے جرمانے عائد کیے. ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 14 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے. گوجرانوالہ میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 01 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 01 گیس کنکشن منقطع کیااور 9 لاکھ 60 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے۔ ٹیم نے بہاولپور میں کمپریسر کے استعمال پر 07 گیس کنکشن منقطع کیے. مردان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 10 گیس کنکشن منقطع کیےاور چوری کے خلاف 12 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے۔ فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 01 گیس کنکشن منقطع کیا گیا اور مزید 20 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔