*پاکستان واٹر آپریٹرز نیٹ ورک کے تحت ایک روزہ کپیسٹی بلڈنگ پروگرام کا انعقاد*

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت واسا لاہور کے زیر اہتمام پاکستان واٹر آپریٹرز نیٹ ورک کے تحت ایک روزہ کپیسٹی بلڈنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔تربیتی پروگرام میں پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی اور مختلف میونسپل کارپوریشنز کے اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔ ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔تربیتی پروگرام میں شرکاء کو ڈائریکٹر واسا مدثر جاوید نے بطور ماسٹر ٹرینر ٹریننگ دی۔

اس تربیتی پروگرام میں میونسپل کمیٹیز کے سٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔اجلاس میں وفود کو واسا لاہور کے جاری پراجیکٹس، جدید ڈیش بورڈز، آئی ٹی اصلاحات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس کے علاوہ سروس ڈیلیوری سسٹمز اور شہری سہولیات میں بہتری سے متعلق خصوصی بریفنگ دی گئی۔ادارہ جاتی حکمت عملی اور تنظیمی ڈھانچہ، پالیسی و پلاننگ، ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے آگہی فراہم کی گئی۔ایچ آر مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن ، ریونیو ماڈلنگ، کمرشل مینجمنٹ کے حوالے سے شرکاء کو تربیت فراہم کی گئی۔میونسپل کارپوریشنز کے شرکاء نے واسا لاہور کے تجربات سے استفادہ کرنے کا اعادہ کیا۔پروگرام کے شرکاء نے واسا لاہور کی جدید اصلاحات اور میونسپل سروسز کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ وفد کو واسا گلبرگ کا دورہ کروایا گیا جہاں پانی کی فراہمی، نکاسی آب کے نظام، کسٹمر سروسز اور جدید ایس ایم ایس کمپلینٹس مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے عملی بریفنگ دی گئی۔اس کے علاوہ شرکاء نے واسا ٹریننگ سینٹر گلشنِ راوی کا دورہ کیا، جہاں انہیں تربیتی سہولیات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button