وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے جرمن ادارے کے این ایچKNH کی پروگرام منیجر برائے پاکستان اور انڈونیشیاء سلک وورمین (Silk Woermann)، کنٹری ڈائریکٹر شہزادی کرن اور جنرل منیجر جی بی آر ایس پی اشفاق احمد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پروگرام منیجر KNH نے گلگت بلتستان میں جی بی آر ایس پی کے تعاون سے بچوں کی صحت، تعلیم اور کم عمری میں محنت مشقت کرنے والے بچوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے جاری پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر اعلیٰ نے KNH کی جانب سے سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنے اور مقامی بھکاریوں کو باعزت اور کارآمد شہری بنانے کیلئے جاری پروگرام کو سراہتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سوشل ویلفیئر، لیبرڈیپارٹمنٹ اور محکمہ تعلیم بچوں کی تعلیم اور کم عمری میں محنت مشقت کی روک تھام پر کام کررہے ہیں، ان محکموں کے باہمی تعاون سے کام کرنے سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ سکولوں میں بچوں کو تعلیم کیلئے بہترین ماحول کی فراہمی اور سکول نہ جانے والے بچوں کے بنیادی وجودہات کو حل کرنے سے ان بچوں کو معاشرے کا کار آمد شہری بنایا جاسکتا ہے، جس پر کام کرنے کیلئے غیر سرکاری اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کو سماجی کام کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے نوجوان خود کو ایک ذمہ داری شہری ثابت کرسکیں۔
Read Next
2 دن ago
جگلوٹ سکردو روڈ کی بحالی اور بیلی پل کی تنصیب،متعلقہ اداروں کو خراج تحسین
3 دن ago
*حکومتِ گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان تعلیم کی بہتری کے لیے معاہدہ طے پا گیا*
4 دن ago
تورمک کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان
6 دن ago
گلگت بلتستان، بلدیاتی انتخابات 2026ء کیلئے ووٹر رجسٹریشن، منتقلی اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں مزید توسیع
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت انٹرنیٹ رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) کے مسائل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس
Related Articles
وزیراعلیٰ امجد حسین کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے گلگت بلتستان کے لیے خصوصی مالیاتی سہولیات کی درخواست
2 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر کاصوبائی دارالحکومت میں قائم مختلف سرکاری محکموں کا اچانک دورہ
2 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر نے چیف منسٹر سیکریٹریٹ کے دروازے عام عوام کے لیے کھول دیئے
2 ہفتے ago


