صوبائی وزیرِ تعلیم گلگت بلتستان امان علی عامر نے اپنی شاندار انتخابی کامیابی کے بعد یاسین ہندر میں کارگل کے عظیم ہیرو حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کے مزارِ اقدس پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیرِ تعلیم امان علی عامر نے حوالدار لالک جان شہید سمیت وطنِ عزیز کے تمام شہداء کی لازوال قربانیوں، بے مثال بہادری، جرأت اور حب الوطنی کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے وطن کے دفاع اور سربلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تاریخ میں لازوال باب رقم کیا ہے، اور ان کی عظیم قربانیاں ہمیشہ پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔امان علی عامر نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر گلگت بلتستان کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ ان کی بہادری، شجاعت اور وطن سے بے مثال محبت نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ قوم اپنے عظیم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔اس موقع پر علاقے کے معززین اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ صوبائی وزیرِ تعلیم نے شہداء کے درجات کی بلندی، اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارا فخر، ہماری پہچان اور ہماری آزادی کی بنیاد ہیں۔
Read Next
1 دن ago
شہری علاقوں میں سب سے بڑا مسئلہ بے ہنگم تعمیرات کا ہے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
4 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سید جلال علی شاہ کو وزارت اطلاعات کا اضافی قلمدان سونپ دیا ۔۔۔۔
5 دن ago
سولہ میگاواٹ نلتر پاور پروجیکٹ مکمل ہو چکا ہے وزیر اعظم افتتاح کریں گے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایڈووکیٹ امجد حسین آذر کی مزار قائد پر حاضری
2 ہفتے ago
گلگت بلتستان حکومت کا کسان دوست اقدام،گندم کا معیاری بیج 50 فیصد رعایت پر فراہم کرنے کا فیصلہ
Related Articles
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا داریل ایکسپریس وے پر جاری کام میں سست روی پر عدم اطمینان کا اظہار
2 ہفتے ago
دیامر بھاشا ڈیم کے سی بی ایمز کے تحت چلاس سیف سٹی پروجیکٹ کی تعمیر کے حوالے سےاعلیٰ سطحی اجلاس
2 ہفتے ago




