*بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کے زیرِ تربیت افسران کا میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کا دورہ*

بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کوئٹہ کے زیرِ تربیت اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکشن آفیسران نے اپنے ایک ہفتہ پر مشتمل Simulation Exercise پروگرام کے سلسلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کا دورہ کیا،وفد کی قیادت بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کے چیـف انسٹرکٹر کی جانب سے کی گئی،زیرِ تربیت افسران نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن مجیب قمبرانی سے ملاقات کی،

جس میں انہیں شہری خدمات، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں، اور کوئٹہ شہر میں جاری بلدیاتی اصلاحات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،ایڈمنسٹریٹر مجیب قمبرانی نے وفد کو بتایا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وژن اورخصوصی ہدایت کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن شہر میں صفائی، ٹریفک مینجمنٹ، واٹر سپلائی، پارکنگ پلازہ سسٹم، اور شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید طریقہ کار اختیار کر رہی ہے،زیرِ تربیت افسران نے صفاء پروجیکٹ، سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ سمیت متعدد منصوبوں کا دورہ کریں گے،جہاں متعلقہ محکموں کے افسران نے انہیں منصوبوں کی تیاری، فیلڈ ورک، مالیاتی ماڈلز، مینجمنٹ اسٹرکچر اور عوامی خدمات میں ان کے کردار سے متعلق بریفنگ دی جائے گی،وفد نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے فراہم کی گئی رہنمائی اور تعاون پر اظہارِ تشکر کیا اور میونسپل سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے ادارے کی کاوشوں کو سراہا،آخر میں ایڈمنسٹریٹر مجیب قمبرانی نے امید ظاہر کی کہ زیرِ تربیت افسران مستقبل میں اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ سرانجام دیں گے، ایڈ منسٹریٹر مجیب قمبرانی نے وفد کو شیلڈ سے نوازا

جواب دیں

Back to top button