لاہور کے 11 ٹریفک وارڈن پی ایچ ڈی ہیں

لاہور کے ایک اور ٹریفک وارڈن نے پی ایچ ڈی کرلی ہے. قصور سے تعلق رکھنے والے رضوان مسعود نے اردو کے مضمون میں یہ ڈگری حاصل کی ہے. وہ دوران ملازمت پی ایچ ڈی کرنے والے گیارہویں ٹریفک وارڈن ہیں. لاہور سٹی ٹریفک پولیس شاید ملک کی سب سے زیادہ تعلیم یافتہ فورس ہے. 3100 وارڈنز میں سے 150 ایم فل ڈگری اور 11 ڈاکٹریٹ ڈگری ہولڈرز ہیں، 80 فیصد وارڈنز مخلتف مضامین میں ماسٹرز کئے ہوئے ہیں. ان میں فرانزک سائنس، مالیکیولر بیالوجی، انگلش ، قانون، اکنامکس، ریاضی، کرمنالوجی، انٹرنیشنل ریلیشنز شامل ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button