بورڈ آف ریونیو اینڈ سٹیٹ خیبر پختونخوا نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کو ضلع کا درجہ دے دیا،نوٹیفکیشن جاری

صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو اینڈ سٹیٹ خیبر پختونخوا نے سرکاری سطح پر ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کو ضلع کا درجہ دے دیا جوکہ دو تحصیلوں پہاڑ پور اور پنیالہ جبکہ 39 پٹوار حلقہ جات اور 90 موضعہ جات پر مشتمل ہوگا۔ضلع پہاڑپور کا باضابطہ اعلامیہ جاری ہوچکا۔علی امین کا پہاڑپور کی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا ہو گیا تحصیل پہاڑ پور کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

سابق وزیراعلی پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ پہاڑپور کو ضلع بنانے کا وعدہ میں نے کیا تھا اور آج اللہ کے فضل سے وہ وعدہ پورا کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ پہاڑ پور کی محرومیوں کے خاتمے، انصاف کی رسائی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہے۔ ضلع کا درجہ ملنے سے انتظامی امور تیز ہوں گے، روز گار بڑھے گا اور عوام کو وہ سہولتیں ملیں گی جن کا وہ برسوں سے انتظار کر رہے تھے۔میں پہاڑ پور کی عوام کو دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ کامیابی عوام کا مینڈیٹ اور اُن کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ہمارا سفر ابھی ختم نہیں ہوا، ہم خیبر پختونخوا کی ہر تحصیل اور ہر ضلع تک ترقی پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

جواب دیں

Back to top button