*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور سیکرٹری نورالامین مینگل کا برکی روڈ پر بلاسود قرض سے بننے والے گھروں کا دورہ*

وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور سیکرٹری نورالامین مینگل کا بلاسود قرض سے بننے والے گھروں کا دورہ کیا،اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام کے تحت برکی روڈ لاہور پر زیر تعمیر اور تعمیر شدہ گھروں کا جائزہ لیا،مزدور، دوکاندار اور مالی کا کام کرنیوالے مکینوں نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو نعمت قرار دیا، نہ کرایہ ،نہ گھر خالی کرنے کا خوف،مکینوں نے ڈھیروں دعائیں دیں،15 لاکھ کا بلاسود قرض حاصل کیے بغیر اپنے گھر کا خواب ،حقیقت نہیں بن سکتا تھا، اس موقع پرسیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا نوجوان مکینوں کو اپنی چھت اپنا پروگرام کا ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کیا،فوٹو کاپی اور سٹیشنری کی دوکان چلانے والے ذیشان کو اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا پہلا ایمبیسیڈر بنادیا،وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر آپکی دہلیز تک آئے ہیں، صوبائی وزیر بلال یاسین نے مکینوں اور زیر تعمیر گھروں کے مالکان سے سہولت ودشواری بارے استفسار کیا،گھر بیٹھے قرض ملنا اور کرائے سے کم پیسوں پر مکان مالک بننا کسی معجزے سے کم نہیں لگتا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 15 لاکھ سے ایک فرد نہیں پورے خاندان کے اخراجات میں کمی اور عزت نفس کو محفوظ بنایا ہے، بغیر سفارش اور سیاسی وابستگی سے بالاتر سو فیصد میرٹ پر قرضوں کی فراہمی تاریخ میں پہلی بار ہورہی ہے، سیکرٹری نورالامین مینگل نے محکمہ ہاؤسنگ کے انجینئرز کو اپنی تکنیکی مہارتوں سے غریب افراد کو بھی مستفید کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

جواب دیں

Back to top button