بلڈنگ انسپکٹر داتا گنج بخش زون نعمان اشرف ایس ایچ او کوٹ لکھپت عدنان اشرف کا بھائی ہے

ایس ایچ او عدنان اشرف نے مبینہ طور پر بھائی کو بچانے کے لئے اینٹی کرپشن افسر کو 15 لاکھ کی رشوت کی پیشکش کی
پیشکش قبول نہ کرنے پر سی او اینٹی کرپشن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے دفتر سے باہر نکل گیا
بلڈنگ انسپکٹر داتا گنج بخش ٹاون نعمان اشرف نے شہری سے نقشہ بنانے کی مد میں رقم وصول کی تھی اور نقشہ بھی نہ بنوایا

نقشہ بنوانے کے لئے مزید 75 ہزار کا مطالبہ کر رہا تھا جس پر اینٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ملزم نعمان اشرف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا
داتا گنج بخش زون ایم سی ایل کا پرکشش ترین زون ہے جہاں بااثر بلڈنگ انسپکٹر کو گرفتار کیا گیا اسی زون میں ایک بلڈنگ انسپکٹر نعیم اختر ریٹائرمنٹ کے بعد جبکہ وحید الدین معطلی کے باوجود کام کر رہے ہیں جنھیں چیف آفیسر اور ایم او پلاننگ کی آشیرباد حاصل ہے۔اس زون میں 80 فیصد سے زائد کمرشل تعمیرات بغیر نقشہ منظوری مکمل کی جا رہی ہیں۔






