ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کے زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کی مستقبل کی شہری منصوبہ بندی اور ترقیاتی حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ جھنڈا چیچی روڈ راولپنڈی پر نیا آر ڈی اے ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ شہری سہولیات رنگ روڈ کوریڈور میں منتقل کی جائیں گی۔ فروٹ و سبزی منڈیاں، ٹرانسپورٹ ٹرمینلز، تعلیمی ادارے اور صنعتی یونٹس منتقل ہوں گے۔رنگ روڈ منصوبے سے ٹریفک دباؤ اور آلودگی میں کمی ہوگی۔ڈی جی آر ڈی اے نے کہا کہ نئے ہسپتال سے طبی سہولیات میں بہتری آئے گی۔

تمام ٹرانسپورٹ ٹرمینلز جی ٹی روڈ و موٹروے سے جڑیں گے۔صحت کے شعبے کے لیے مخصوص زونز قائم کیے جائیں گے






