19 دسمبر کامیاب احتجاج پر خیبرپختونخوا کے تمام بلدیاتی ممبران کے مشکور ہے،حمایت اللہ مایار، عزیز اللہ مروت، ہارون صفت

پشاور(بلدیات ٹائمز)خیبرپختونخوا کے مقامی حکومتوں کے فعالیت، بلدیاتی نمائندوں کے حقوق کے حصول اور صوبائی حکومت کی مقامی حکومتوں کے مسائل میں عدم دلچسپی کیخلاف 19 دسمبر کو لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کال پر صوبہ بھر میں احتجاجی اجلاسوں، کامیاب ریلیوں کے انقعاد، صوبہ بھر کی ویلج نیبر ہوڈ کونسلز دفاتر کی بندش پر خیبرپختونخوا کے مقامی حکومتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ترجمان ایسوسی ایشن تحصیل چئیرمین عزیز اللہ مروت کیطرف سے بیان جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندے گزشتہ چار سالوں سے پی ٹی آئی صوبائی حکومت کی ناروا ظلم کیوجہ سے اختیارات، ترقیاتی فنڈز سے محروم ہونے کے باوجود عوام کو بہترین خدمات فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشیش کررہے ہیں۔

مقامی حکومتوں کی تاریخ میں جو بدترین ظلم گزشتہ چار سالوں سے مقامی حکومتوں کے ساتھ جاری ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔عزیز اللہ مروت نے 19 دسمبر صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کیطرف سے کامیاب احتجاج کرتے ہوئے صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار، ممبران ایسوسی ایشن تحصیل چئیرمین پبی غیور علی خٹک،تحصیل چئیرمین پشتخرہ پشاور ہارون صفت، کوارڈنیٹر ایسوسی ایشن و چئیرمین شاہین ٹاون یونیورسٹی کیمپس انتظار علی خلیل کیطرف صوبہ خیبرپختونخوا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ 5 جنوری خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا کامیابی کے لیے بلدیاتی ممبران اپنا کردار ادا کرتے رہینگے۔

جواب دیں

Back to top button