پشاور بھر کے ویلج نیبر ہوڈ کونسلز دفاتر کی بندش پر چئیرمینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پارلیمانی لیڈران میٹروپولیٹن سٹی لوکل گورنمنٹ پشاور

پشاور(بلدیات ٹائمز) 19 دسمبر صوبہ بھر کیطرح لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا میں لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کال پر ویلج نیبر ہوڈ کونسلز دفاتر کی بندش نے ثابت کردیا ہے کہ پشاور کے ویلج نیبر ہوڈ کونسلز چئیرمین و ممبران مضبوط مستحکم بلدیاتی نظام کے لیے ایک پلٹ فارم پر اتفاق سے ہیں۔بلدیاتی نمائندوں کو گزشتہ چار سالوں سے اختیارات و ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھنا درحقیقت خیبرپختونخوا کے عوام کو سماجی و میونسپل کی خدمات کی فراہمی سے محروم رکھنا ہے۔میٹروپولیٹن سٹی لوکل گورنمنٹ پشاور سے تعلق رکھنے والے مختلف پارٹیوں کے پارلیمانی لیڈران ارباب وصال عوامی نیشنل پارٹی، طاہر زرین جماعت اسلامی، عالمزیب خان پاکستان پیپلز پارٹی، نیک محمد، عبدالوہاب صافی پاکستان رائے حق، ملک طارق پاکستان مسلم لیگ، اخونزادہ زاہد اللہ شاہ،شاہ سعود خدمتگار ، عاطف خان، ایڈوکیٹ الطاف خلیل، ظاہر الرحمن تحصیل چمکنی، پرویز خلیل تحصیل متھرا نے پشاور بھر کے بلدیاتی ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ

امید رکھتے ہیں کہ یہی اتفاق قائم رہیگا اور آیندہ بھی یک آواز ہر ظلم کیخلاف اتفاق اتحاد سے مقابلہ کرینگے اور 5 جنوری کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا کے لیے ہر ممکن کوشیش کرتے ہوئے کامیاب کرینگے۔ کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے تمام پارلیمانی لیڈران کی محنت کو سراہتے ہوئے کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندے بغیر اختیارات و ترقیاتی فنڈز عملی طور پر عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہمی کے لیے کوشیش کررہے ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انتظار خلیل کا مزید کہنا تھا کہ 19 دسمبر پشاور کے پارلیمانی لیڈران کی قیادت میں جس باہمی اتفاق کا مظاہرہ تمام بلدیاتی نمائندوں کی طرف سے کیا گیا وہ قابل فخر ہے۔ 5 جنوری خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا مقامیوں حکومتوں کی تاریخ میں سب سے بڑا دھرنا ثابت ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button