شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق گلگت بلتستان میں بلدیاتی اور جنرل انتخابات ایک ہی مرحلے میں منعقد کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں گلگت بلتستان بھر میں انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، تصدیق اور درستگی کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔عوام الناس رواں ماہ کے اختتام تک ان ڈسپلے سینٹرز میں جا کر اپنے ووٹ کا اندراج، کوائف کی تصدیق اور ضروری درستگی کروا سکتے ہیں۔ شہری اپنے ووٹ کے اندراج اور متعلقہ ڈسپلے سینٹر کی تفصیلات جاننے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8301 پر ایس ایم ایس کر سکتے ہیں۔مزید برآں، فارم کے حصول اور رہنمائی کے لیے دفترِ ضلعی الیکشن کمشنر/رجسٹریشن آفیسر یا متعلقہ ڈسپلے سینٹر انچارج سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی ہدایت پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے خطے کے تینوں ڈویژنز میں ضلع کونسلز، میونسپل کارپوریشنز، تحصیل کونسلوں، میونسپل کمیٹیوں، ٹاؤن کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی حد بندی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ان کمیٹیوں کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو کنوینئر جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ (LG&RD) اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز کو ممبران مقرر کیا گیا ہے، جو الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت اپنے اپنے اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کریں گے۔واضح رہے کہ ڈسپلے سینٹرز میں ووٹر لسٹوں کی درستگی کا عمل بلدیاتی اور جنرل دونوں انتخابات کے لیے جاری ہے، لہٰذا تمام ووٹرز سے گزارش ہے کہ وہ اپنے متعلقہ وارڈ میں ووٹر لسٹ کی جانچ کریں اور کسی بھی قسم کی غلطی کی بروقت درستگی کروائیں۔ ووٹرز موبائل میسج کے ذریعے بھی اپنی تفصیلات چیک کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان (تمغہ شجاعت) کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن عوام کی سہولت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور امید ہے کہ عوام ان ڈسپلے سینٹرز سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے جمہوری حق کو یقینی بنائیں گے۔
Read Next
1 دن ago
وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے آوارہ کتوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
1 دن ago
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 3 غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق،کئی لاپتا،پاک فوج اور مقامی کوہ پیماؤں کا ریسکیو آپریشن جاری
1 دن ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے محکمہ صحت کے “ریگولرائزیشن آف سروسز آف نرسز ایکٹ 2025ء” کی منظوری دے دی
4 دن ago
جگلوٹ سکردو روڈ کی بحالی اور بیلی پل کی تنصیب،متعلقہ اداروں کو خراج تحسین
5 دن ago
*حکومتِ گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان تعلیم کی بہتری کے لیے معاہدہ طے پا گیا*
Related Articles
تورمک کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان
6 دن ago
گلگت بلتستان، بلدیاتی انتخابات 2026ء کیلئے ووٹر رجسٹریشن، منتقلی اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں مزید توسیع
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت انٹرنیٹ رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) کے مسائل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس
1 ہفتہ ago


