بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام شہر میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع گلشن جناح(پولو گراؤنڈ) میں منعقد کیا جائے گا جس کے لئے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان دانیال سیال کے مطابق اس سال عید الفطر کی نماز کے لئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جارہے ہیں، توقع ہے کہ گورنر سندھ نہال ہاشمی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، مختلف اسلامی ملکوں کے سفارتکار، موجودہ اور سابق وفاقی و صوبائی وزراء، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، میونسپل کمشنر کراچی، صوبائی سیکریٹریز، سٹی کونسل کے اراکین، مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماء اور معززین شہر کی ایک بڑی تعداد پولو گراؤنڈ میں نماز عید ادا کرے گی، اس موقع پر عید گاہ میں اسلامی ملکوں کے پرچم لہرائے جائیں گے، نمازیوں کے لئے وضو کا انتظام کیا جائے گا، خوشبو کا اسپرے ہوگا اور صفائی ستھرائی اور سیکورٹی سے متعلق خصوصی انتظامات کئے جائیں گے، عید کے دن مرکزی دروازے کے سامنے شہریوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے پھولوں سے مزین گیٹ بھی بنایا جائے گا، پولو گراؤنڈ میں نماز عیدالفطر کا یہ اجتماع 1958 سے منعقد کیا جارہا ہے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
*میئر کراچی کا شہر بھر میں 139 سڑکوں کی بحالی کے لیے 14 ارب روپے کے میگا پروگرام پر عملدرآمد کا اعلان*
2 دن ago
دو اضلاع کو ملانے والی نئی ڈوئل کیریج وے کا افتتاح، عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
2 دن ago
کراچی انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز سے متعلق اہم اجلاس، نئے بلاک کی تعمیر اور طبی سہولیات میں توسیع کا فیصلہ
3 دن ago
*میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس*
4 دن ago
کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلدیاتی اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر ہوٹل ایس او پیز پر عملدرآمد کرے گی،مرتضٰی وہاب
Related Articles
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی ملاقات،کراچی کی بلدیاتی ترقی اور شہری سہولیات پر تبادلہ خیال
6 دن ago
ضلع جنوبی میں جدید نادرا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ، بلدیہ عظمیٰ کراچی زمین فراہم کرے گی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
1 ہفتہ ago




