کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت گندم کاشت اہداف اور دھی رانی پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ چاروں اضلاع کے ڈی سیز اور محکمہ زراعت کی جانب سے کمشنر لاہور کو گندم کاشت اہداف بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن میں گندم کی 13لاکھ 33ہزار ایکڑ پر کاشت کا ہدف دیا گیا ہے، جس میں ابتک 5لاکھ 73ہزار ایکڑ پر کاشت ہوچکی ہے۔ کمشنر لاہور نے شیخوپورہ، ننکانہ، قصور اور لاہور میں گندم بوائی اہداف کا جائزہ لیا۔ گندم کی بوائی کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ گندم کی بوائی جاری ہے، پچھلے سال کے آج کی تاریخ تک کے تقابلی جائزہ کیمطابق بوائی تسلی بخش جاری ہے، لاہور میں گندم بوائی کا ہدف 1لاکھ 14ہزار ایکڑ ہے جبکہ 29فیصد ہدف مکمل ہوچکا ہے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے وزیراعلی پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت رجسٹریشن اور درخواستوں کے تصدیقی مراحل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ موصول درخواستوں کی تصدیق اور منظوری کے مراحل کو مکمل کرنے کو تیز کیا جائے، انہوں نے اضلاع سے شہری خدمات فراہمی کے کے پی آئیز کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر حامد محمود ملہی، اے ڈی سی آر صہیب بٹ، اے ڈی سی جی لاہور محمد شجعین وسترو، اے ڈی سی فنانس حافظ مدثر نواز کی شرکت، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی قصود کیپٹن ر محمد اورنگزیب، ڈی سی ننکانہ محمد تسلیم راو، ڈائریکٹر زراعت شیر محمد شیراوت سمیت دیگر افسران نے بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
Read Next
21 گھنٹے ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
4 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
6 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago


