*مین ہولز میں بچوں کے گرنے اور حادثات پر قابو پانے کیلئے پنجاب میں سخت قانون سازی کی تیاریاں*

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے محکمے کی سالانہ کارکردگی اور سال نو کے ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔ مین ہولز میں بچوں کے گرنے اور حادثات پر قابو پانے کیلئے پنجاب میں سخت قانون سازی کی تیاریوں بارے بھی آگاہ کیا۔تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تحصیل سطح پر 15 روز میں سروے اور مانیٹرنگ یقینی بنانے بارے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ اپنی چھت ،اپنا گھر ملکی تاریخ کا بہترین منصوبہ، گزشتہ سال 1لاکھ 25 ہزار خاندان بلاسود قرض سے مستفید ہوئے۔ 60 ہزار گھر مکمل، 65 ہزار زیر تعمیر، 2 ماہ میں مکمل گھروں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں واساز کی تشکیل مکمل، مشینری سے لیس کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت تمام اضلاع کے نکاسی آب کو مکمل فعال کیا جائے گا۔ شہروں کی خوبصورتی میں نمایاں اضافے کیلئے 21 اضلاع کی ہارٹیکلچر اتھارٹیز کو فنڈز کی فراہمی جلد کی جائے گی۔ ڈی جی واسا پنجاب، ڈی جی پی ایچ اے، ایم ڈی واسا لاہور اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔

جواب دیں

Back to top button