واسا لاہور حکومتِ پنجاب کے وژن پر عمل پیرا، ترقیاتی کاموں میں تیزی

حکومتِ پنجاب کے وژن کی روشنی میں واسا لاہور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے متحرک ہے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام اور ڈیسلٹنگ آپریشنز کی ہفتہ وار پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام ٹاؤن ڈائریکٹرز نے شرکت کی،

جبکہ ایکسیئنز نے ویبینار کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران افسران نے ایم ڈی واسا کو اپنے متعلقہ علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ بریفنگ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 35 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ایم ڈی واسا نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے تمام ڈائریکٹرز کو ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی دی۔ڈیسلٹنگ آپریشن کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ایم ڈی واسا نے کہا کہ مون سون سے قبل تمام نالوں کی صفائی مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیسلٹنگ شیڈول پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اور اس عمل میں عوامی نمائندوں کو بھی شامل رکھا جائے تاکہ شفافیت اور عوامی اعتماد کو یقینی بنایا جا سکے۔ واسا لاہور شہریوں کی خدمت کے عزم کے ساتھ ترقیاتی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے اور حکومتِ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہری سہولیات کی بہتری کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button