*وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت سنگل نالہ تنازع کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس*

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت سنگل نالہ تنازع کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ایکسائز حاجی رحمت خالق، اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ، آئی جی پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ، کمشنر گلگت ڈویژن سردار اسد ہارون، ڈی آئی جی گلگت رینج راجہ مرزا حسن اور متعلقہ محکموں کے سربراہان شریک ہوئے۔ 

اجلاس کے دوران کمشنر گلگت ڈویژن سردار اسد ہارون نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو سنگل نالہ تنازع کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ہدایت کی کہ اس تنازع کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button