کمشنر لاہور مریم خان و ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے پری مون سون انتظامات جائزہ کیلئے واسا ہیڈ آفس دورہ کیا۔ انہوں نے واسا کمانڈ اینڈ کنٹرول و راونڈ دی کلاک مانیٹرنگ سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے رین مانیٹرنگ ڈیش بورڈ، لائیو انڈر پاسز کیمرہ مانیٹرنگ، ڈسپوزل اسٹیشن مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا آپریشنز، شکایات ازالہ، واٹر سپلائی پر فل ہاؤس بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے شہری شکایات ازالہ سسٹم، فوری و سو فیصد ردعمل اور میکانزم کا خصوصی جائزہ لیا۔ انہوں نے نے کہ وزیراعلی پنجاب کی ترجیح شہری شکایات و مسائل کا بروقت و مکمل ازالہ ہے۔ کمشنر لاہور نے واسا ماسٹر پلان 2018.50 کا مستقبل چیلنجز کے حوالے سے جائزہ لیا۔بعد ازاں کمشنر لاہور نے نسبت روڈ پر زیر تعمیر 4ملین گیلن انڈرگراونڈ سٹوریج پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ڈسپوزل اسٹیشنز، انڈر گراونڈ سٹوریج کپیسٹی، بھاری مشینری و افرادی وسائل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انڈر گراونڈ سٹوریج واٹر زمین میں بھی ڈسچارج ہوتا ہے۔کمشنر لاہور نے انڈرگراونڈ سٹوریج ٹینک نسبت روڈ پر تیزی سے کام جاری و جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
Read Next
2 دن ago
کمشنرمریم خان اور آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسمعیل کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے لاہور ڈویژن امن کمیٹی کا اجلاس
2 دن ago
عمر چیمہ اورمریم خان کی زیر صدارت ماحولیاتی، صنعتی اور میونسپل آلودگی روک تھام کیلئے انفورسمنٹ میکانزم ریویو کمیٹی کا اجلاس
3 دن ago
*کمشنر لاہور مریم خان و ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کا آوٹ فال روڈ اور شاہدرہ کا دورہ۔*
4 دن ago
نجی ہاؤسنگ سکیم پر قبضہ کی کوشش،شہری کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل واہگہ کے خلاف انکوائری کا حکم
4 دن ago






