وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبے کی سیاسی صورتحال اور بجٹ اجلاس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی دو سالہ کارکردگی کو تاریخی اور بے مثال دور قرار دیکر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب میں پہلی بار اضلاع اور تحصیل کی سطح پر الیکٹرک بسیں چلانے کے وزیر اعلی مریم نواز شریف کے اقدام کی بھرپور ستائش کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سپیکر ملک محمد احمد خان کی پنجاب اسمبلی کے لیے خدمات کا اعتراف کیااور زبردست تعریف کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کے لیے سپیکر کے اقدامات انتہائی شاندار ہیں۔ بہترین قانون سازی اور ایوان کو انتہائی احسن اور مدبرانہ انداز میں چلانے پرسپیکر ملک محمد احمد خان کا کردار قابلِ فخر ہے۔ ہمارا واحد ہدف پنجاب کے ہر شہری تک ریلیف پہنچانا اور صوبے کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوامی خدمت کا جو سفر ہم نے شروع کیا ہے، اس کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پہلی بار وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ”ستھرا پنجاب“سے شہریوں کو صفائی اور بہترین ماحول کا آئینی حق فراہم کیا۔ ”ستھرا پنجاب“ اور”اپنی چھت اپنا گھر“ پروگرام کو بین الاقوامی پزیرائی ملنا پنجاب کے لیے قابلِ فخر ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی پرفارمنس صرف باتوں تک نہیں، زمین پر بولتی نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں تیز ترین رسپانس اور گڈ گورننس کا ایک مثالی ماڈل قائم کر دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس عوامی امنگوں کا ترجمان اور صوبے کی ترقی کا سنگِ میل ثابت ہوگا۔ نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات تاریخی ہیں۔ سپیکرملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں خواتین کا خود کو محفوظ سمجھنا اور نوجوانوں کا مستقبل سے پُرامید ہونا مریم نواز شریف کی بڑی کامیابی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف دن رات عوامی خدمت کے لیے فیلڈ میں سرگرم عمل نظر آتی ہیں۔
Read Next
22 گھنٹے ago
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر کا دورہ
2 دن ago
ستھراپنجاب میں کام نہ کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،مریم نواز کی ایس او پیز تشکیل دینے کی ہدایت
3 دن ago
CM Punjab orders improved cleanliness across housing societies, commercial areas in Punjab
4 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت
4 دن ago
پنجاب حکومت نے 35 تحصیلوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر دکر دی
5 دن ago
پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12 ارب 52 کروڑ کے فنڈز،900یوسی سیکرٹریز کی بھرتیوں،پیدائش و اموات رولز،سینی ٹیشن فیس محکمہ ایکسائز کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی
5 دن ago
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
6 دن ago



