وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرایل ڈی اے،ٹیپاکا لائحہ عمل تیارکرلیاگیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں اہم شاہراہوں پر پیچ ورک کے بارے میں خصوصی اجلاس منعقدہواجس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی۔اجلاس کوبتایاگیاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا کی اہم شاہراہوں پر گڑھوں کی مرمت و بحالی کا کام کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے ہدایات دیتے ہوۓ کہاکہ ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں سڑکوں کے پیچ ورک فوری مکمل کیے جائیں۔ٹیپا اور ایل ڈی اے ٹیمیں کل سے فیلڈ میں متحرک نظر آئیں۔اجلاس میں ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا کی 89 اہم چھوٹی بڑی شاہراہوں پر پیچ ورک کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔بتایاگیاکہ پہلے مرحلے میں 89 شاہراہوں کے 302 کلومیٹر ایریا کو گڑھوں سے کلیئر کیا جائے گا۔ان شاہراہوں میں گلبرگ، جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، مصطفی ٹاؤن، سبزہ زار،ہربنس پورہ، جیل روڈ،ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن، وحدت روڈ،شادمان، گلشن راوی سمیت دیگر شاہراہیں شامل ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایات دیتے ہوۓکہاکہ کسی بھی ایریا میں گڑھا نظر نہیں آنا چاہیے، ٹیمیں سروے کے بعد کوالٹی ورک یقینی بنائیں۔ ٹیپا اور ایل ڈی اے ٹیمیں مل کر روزانہ کی بنیاد پر پیچ ورک کریں۔پیچ ورک کے کاموں کی کوالٹی پرکوئ سمجھوتہ نہ کیاجائے۔سڑکوں پر پیچ ورک اور پاتھ ہولز کے کاموں کی جیو ٹیگنگ یقینی بنائی جائے۔تعمیراتی کاموں اور پیچ ورک کے دوران روڈ سائینج اور حفاظتی ایس او پیز کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کے افسران نے شرکت کی۔
Read Next
2 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ
3 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا اندرون سرکلر روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی
3 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز بارے اجلاس
5 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کامختلف ترقیاتی منصوبوں داتا دربار،بھاٹی چوک اورریلوے اسٹیشن کے اطراف کا دورہ،اقرار حسین اوراسرار سعید کی بریفنگ
6 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت انجینئرنگ ونگ کا اجلاس،ترقیاتی منصوبوں پر جاری کاموں کا جائزہ*
Related Articles
طاہر فاروق کا فیروز پور روڈ کے مختلف پوائنٹس کا دورہ،عبد الستار ایدھی انڈر پاس اور فیروز پور روڈ پر جاری اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ناصر باغ زیر زمین پارکنگ پلازہ،آؤٹ فال روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
2 ہفتے ago
ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنےوالے پرائیویٹ افرادکیخلاف شکنجہ سخت،3 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
2 ہفتے ago


