وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہر بھر میں صفائی کی بہترین سہولیات فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہیں۔نشتر ٹاؤن میں بھی ستھرا پنجاب صفائی ٹیموں کی جانب سے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا عمل روزانہ کی بنیادوں پر جاری ہےجبکہ خصوصی صفائی انتظامات اقدامات کے تحت فیروز پور روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زیرو ویسٹ آپریشن پر بھی عملہ تعینات رہا۔1500 سے زائد ورکرز ،283 آپریشنل گاڑیاں اور 313 لوڈر رکشے لاہور کی دیہی یونین کونسلز نشتر ٹاؤن میں مکینیکل سویپنگ،واشنگ اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن پر مامور ہیں۔ہلوکی، چندرائے، کاہنہ نو، گجومتہ، بیدیاں روڈ سمیت 22 ہاٹ اسپاٹس مکمل طور پر کلیئرکیے گئے۔آشیانہ روڈ، اعوان مارکیٹ، کچا جیل روڈ اور چونگی امرسدھو میں ہیوی مشینری کے ذریعے ویسٹ کلیئرنس کی گئی۔مزید برآں ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن اور باگڑیاں کے علاقوں میں کنٹینرز کلئیرنس اور مینوئل سویپنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔مزیدبرآں بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ٹاؤنز کو مرحلہ وار زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے جبکہ فیلڈ میں ٹیموں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ستھرا پنجاب کےصفائی عملے سے تعاون کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔
Read Next
5 گھنٹے ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیلئے اکتوبر کا شیڈول جاری کر دیا*
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے کرول گھاٹی سے جھگیوں کا صفایا کر دیا،5ایکڑ اراضی واگزار
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،دو سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،6 سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تحصیل شالیمار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار
4 دن ago
تجاوزات کے خلاف اتوار کے روز میں گرینڈ آپریشن،میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن جواد الحسن گوندل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تحصیل ماڈل ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن،واپڈا ٹاؤن اور ویلنشیا ٹاؤن سے تجاوزات کا صفایا
7 دن ago



