ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے139املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ٹاؤن شپ،قائداعظم ٹاؤن، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن، مین جی ٹی روڈ شالامار گارڈن،پرائیویٹ سکیم،ڈیفنس روڈ اور مصطفی ٹاؤن میں کارروائی کی۔ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرٹاؤن شپ، قائداعظم ٹاؤن میں 25املاک،مین جی ٹی روڈ، شالاما ر گارڈن میں 27املاک، پرائیویٹ سکیم میں 15املاک، ڈیفنس روڈپر30املاک،،گلبرگ اورماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں 22املاک سیل کر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران مصطفی ٹاؤن میں 20املاک سربمہر کر دیں۔
سیل کی گئی املاک میں نجی بینک، شادی ہال، نجی سکول،بیکری، فارمیسی،کلینک، گراسری سٹور،ریستوران،فوڈ پوائنٹ،فرنیچر شوروم، پراپرٹی آفس، بیوٹی سیلون، آٹوورکشاپ،ہارڈ ویئروالیکٹرک سٹور،بک شاپ، ٹائر شاپ، ڈیری فارم، سنوکر کلب، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔






