وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ترک خاتون اوّل کی خصوصی دعوت چوتھی اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کی تین روزہ تقریب میں شرکت کے لئے ترکیہ کا دورہ کریں گی۔ ترکیہ کی خاتون اوّل ایمنہ اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کوانا طولیہ ڈپلومیسی فورم سے خصوصی خطاب کی دعوت بھی دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے اعزاز میں خصوصی ثقافتی تقریب ”اناطولیہ“بھی منعقد کی جائے گی۔ ترکیہ کی خاتون اوّل وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو اپنے دعوت نامہ میں پیغام دیا کہ مجھے اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں آپ کی شرکت سے بے حد خوشی ہوگی۔ امید ہے کہ آپ اناطولیہ کانفرنس میں میزبانی کا شرف ضرور عطا کریں گی۔ منتظم ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مریم نوازشریف کی اے ڈی ایف 2025ء میں شرکت گرانقدر ثابت ہوگی۔انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کا عنوان ”منقسم دنیا میں سفارتی روابط کی بحالی“ ہوگا۔ اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، ممتازسفارتکاروں،رائے عامہ کے لیڈرز اورچیدہ چیدہ شخصیات شریک ہونگی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اناطولیہ کانفرنس کے دوران اے ڈی ایف لیڈرز پینلز میں شرکت کریں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اے ڈی ایف ٹاکس اور اے ڈی ایف راؤنڈز کا بھی حصہ ہونگی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف ”منقسم دنیا میں مستقبل کی تشکیل او ر علم سے تبدیلی کی طاقت“کے عنوان سے خصوصی خطاب کریں گی۔
Read Next
16 گھنٹے ago
*آٹے کا نرخ بڑھنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاشدید برہمی کااظہار،10 ارب کی سبسڈی منظور*
23 گھنٹے ago
صوبائی سلیکشن بورڈ ٹو کے اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران و ملازمین کی ترقیوں کی منظوری
23 گھنٹے ago
پنجاب میں سینٹر آف ایکسیلینس کیلئے فنڈ کے قیام اور 500 ملین روپے سیڈ منی کی منظوری
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم کرنے،2820 بھرتیوں کی منظوری دیدی
3 دن ago
*نئی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ سے چھوٹ مل گئی،نوٹیفکیشن جاری*
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبوکی وفد کے ہمراہ ملاقات
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مسقط میں عمانی وزیربرائے ہاؤسنگ واربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی سے ملاقات
4 دن ago
محمد اعظم گوپانگ اور ندیم احمد کی خدمات ڈیپوٹیشن پر ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد،نوٹیفکیشن جاری
5 دن ago
مریم نواز شریف نے مسقط میں ”اپنی چھت، اپنا گھر“کیلئے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کر لیا
6 دن ago

