وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے صوبائی دارالحکومت میں محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ ٹاؤن ہال لاہور میں ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز نے جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر انتظامی امور کی تیاریوں بارے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔لاہور کے مرکزی جلوسوں کے گرد حفاظتی حصار، لنگر،پانی اور دودھ کی سبیلوں کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ جلوسوں کے راستے میں سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ اور نفری تعینات کی جائے گی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے،ایم سی ایل، ریسکیو اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر کوآرڈی نیشن یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور بارش کے پیش نظر مجوزہ پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محفوظ اور پرامن فضا یقینی بنانے کیلئے تمام اضلاع کے علماء اور امن کمیٹیوں سے ملاقات کی گئی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے شہریوں سے تعاون اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کے مرکزی مانیٹرنگ روم سے بھی جلوسوں کے روٹس اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو لاہور ڈویژن میں سکیورٹی و انتظامی امور کی نگرانی بارے ہدایت کی ہے۔
Read Next
1 دن ago
سعودی پاک بزنس کونسل پائیدار تجارت،سرمایہ کاری کا بڑا فورم ہے،شہزادہ منصور بن محمد آل سعود
1 دن ago
شہریوں کیلئے جدید طرز کی سپورٹس سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہیں،نورالامین مینگل
1 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کا جائزہ اجلاس*
2 دن ago
صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کیلئے واسا لاہور کا اہم اقدام،واساز کے لیبارٹری افسران کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد
2 دن ago






