وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے پشاور، ملاکنڈ اور کوہاٹ ریجن کے پارلیمنٹیرینز اور پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے پشاور، ملاکنڈ اور کوہاٹ ریجن کے پارلیمنٹیرینز اور پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں صوبائی صدر جنید اکبر ، جنرل سیکرٹری علی اصغر خان سمیت پشاور، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر ، مہمند ، کوہاٹ اور ملاکنڈ سے منتخب عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں عمران خان کی صحت، رہائی، امن تحریک، مردان جلسے اور دیگر اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔عمران خان کی صحت کوئی سیاسی معاملہ نہیں بلکہ ان کی زندگی کا مسئلہ ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ عمران خان تک اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کی رسائی نہ دینا انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ

ملک و قوم کے مفاد میں عمران خان کی واپسی ناگزیر ہو چکی ہے، اور وہ ناحق قید ہیں۔ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے، جبکہ ان کی ہدایات ہمارے لیے مقدم ہیں۔مردان جلسے کے اعلان کے بعد اسے ناکام بنانے کے لیے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، تاہم عوام 19 تاریخ کو مخالفین کے عزائم مسترد کر دیں گے۔ کچھ عناصر جلسے کو سبوتاژ کرنے اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر ہم اپنی پالیسی پر قائم ہیں۔کل جمعہ کے روز وکلاء کا جرگہ منعقد ہوگا جبکہ دیگر طبقات کے جرگے بھی بلائے جائیں گے تاکہ مشاورت کا دائرہ وسیع کیا جا سکے۔عوام کے حقوق اور عمران خان کی واپسی کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رہے گی، جبکہ صوبے میں عمران خان کے وژن کے مطابق بہتر طرزِ حکمرانی اور عوامی فلاح پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔اجلاس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کی تیاری پر بھی گفتگو کی گئی، جس کے لیے ریجن وائز اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ عوامی نمائندوں کی تجاویز کو شامل کیا جا سکے۔ترقیاتی ترجیحات کے تعین میں عوامی رائے کو اہمیت دی جائے گی، جبکہ آئندہ بجٹ نوجوانوں کی فلاح اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button