ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے متحرک ہے۔ اسی سلسلے میں ڈی سی لاہور نے تحصیل رائیونڈ کے مختلف علاقوں بشمول سندر، ملتان روڈ اور مراکہ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے انتظامی امور اور جاری ترقیاتی اسکیموں کا موقع پر جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈی سی لاہور کو ایل ڈی پی اسکیموں اور نیسپاک ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہونے والے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ نیسپاک کے تحت جاری تمام منصوبوں میں اعلیٰ معیار کے مٹیریل کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور مٹیریل کی باقاعدہ انسپیکشن کی جائے۔ ملتان روڈ پر ایم ایچ اے کے تحت سڑک کی تعمیر کے حوالے سے انہوں نے متعلقہ حکام کو کام کی رفتار تیز کرنے اور اسے جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو سکے۔ فیلڈ مانیٹرنگ کے دوران ڈی سی لاہور نے انسدادِ ڈینگی مہم اور صفائی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جہاں سے بھی لاروا ملے، وہاں فوری کارروائی کرتے ہوئے اطراف کے دس گھروں میں اسپرے کو یقینی بنایا جائے تاکہ وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ بعد ازاں، انہوں نے مریم نواز شریف ہیلتھ کلینک مراکہ کا دورہ کیا اور وہاں ادویات کی دستیابی، پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری اور صفائی کے انتظامات کو چیک کیا جو کہ مکمل پائے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ‘ستھرا پنجاب’ مشن ہماری اولین ترجیح ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کی تاریخی خوبصورتی کو اجاگر کرنے اور شہری سہولیات میں بہتری لانے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور دن رات کوشاں ہے۔
Read Next
10 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 سربمہر
15 گھنٹے ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر عزیز بھٹی ٹاؤن تاج باغ میں ریلوے ٹریک کے اطراف پڑے ملبے اور کوڑے کو کلئیر کرنے کے لیے 24 گھنٹےکا الٹی میٹم
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تحصیل کینٹ،صدر،واہگہ اور شالیمار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن دو مسمار،تین سربمہر
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا بیدیاں روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،تین ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تین مسمار، 3 سربمہر
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ پر پارکنگ اسٹینڈز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،درجنوں سیل،بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور مقدمات درج
5 دن ago
ایم سی ایل شعبہ ریگولیشن کا پاکستان منٹ،غازی آباد،سکھ نہر،جی ٹی روڈ،محمود بوٹی،کوٹلی پیر عبدالرحمان تجاوزات کے خلاف آپریشن
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،تین سربمہر
6 دن ago


