بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا

۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 5 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ 3 کو سربمہر کر دیا۔ایم سی ایل اور واہگہ زون شعبہ پلاننگ کے مشترکہ اسکواڈ نے بند روڈ،سلطان احمد روڈ،جی ٹی روڈ، سلامت پورہ اور کینال بنک کے علاقوں میں کارروائی کی۔






