چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ماہانہ ریونیو اہداف کے حصول بارے اجلاس ہوا۔ فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ، اہداف میں پیچھے رہ جانیوالے شعبوں کی نشاندہی کی گئی۔ پی آر اے کا ماہ اپریل میں 51 فیصد گروتھ ریٹ ریکارڈ جبکہ 36 ارب سے زائد ٹیکس ریونیو اکٹھا کر لیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں 23 اعشاریہ 7 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے گئے تھے۔گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں 204 ارب جبکہ رواں مالی میں 285 ارب سے زائد رقم جمع کر لی گئی ہے۔چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال اب تک 81 ارب کا زائد ریونیو ٹیکس اکٹھا کیا جاچکا ہے۔ حکومتی محصولات میں اضافہ صوبے کی ترقی اور عوامی سہولیات کیلئے ناگزیر ہے۔ ٹیکس نیٹ کو وسعت اور نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن کیلئے تمام انفورسمنٹ افسران فیلڈ آپریشن یقینی بنائیں۔چیئرمین معظم اقبال سپرا نے سیلز ٹیکس آن سروسز کی وصولیوں میں مزید بہتری کیلئے مؤثر مانیٹرنگ کی ہدایت جاری کی۔ علاوہ ازیں مختلف سیکٹرز کی ماہانہ کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ماہ کیلئے اہداف مقرر کیے گئے۔
Read Next
4 دن ago
ورلڈ بینک وفد کی چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ملاقات،ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلئے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے پر اتفاق
1 ہفتہ ago
*ایک سال میں 35 ہزار نئے کاروبار، پی آر اے کے ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ*
1 ہفتہ ago
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے جعلی رسیدوں،غیر شفاف ریکارڈ اور ٹیکس وصولی میں بے قاعدگیوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ کار وسیع کر دیا
2 ہفتے ago
ڈی سی آفس لاہور کے نادر ہال میں ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد
2 ہفتے ago
*پی آر اے کے دائرہ کار میں توسیع،اگلے ماہ 250 انفورسمنٹ اور آڈٹ افسران تعینات کئے جائیں گے۔*
Related Articles
*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس ادائیگیوں کی مؤثر نگرانی کیلئے ڈیجیٹل سنٹرل مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ*
3 ہفتے ago
*پہلی بار مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 54 اعشاریہ 8 ارب روپے اکٹھے کر لیے گئے۔ ترجمان پی آر اے*
4 ہفتے ago




