وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پوسٹ فلڈ انتظامات کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دریا کی گزرگاہوں میں تعمیرات بنانے کی پابندی پر عملدرآمد یقینی کوبنانے کا حکم دیا۔ اجلاس میں آبی گزرگاہوں میں قائم غیر قانونی تعمیرات سیلاب سے گرنے کی صورت میں امداد نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آبی گزرگاہوں میں غیر قانونی تعمیرات کے سدباب کے لئے مستقل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فلڈ زون میں تعمیرات بنانے پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ بھی فیصلہ دے چکی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چنیوٹ میں بند بنانے کے لئے فیزیبلٹی رپورٹ مکمل ہونے پرچنیوٹ میں بند بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ان فلیٹ ایبل ڈیم ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں پنجاب میں 17 مقامات پر منی ڈیم بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر کالا باغ اور سد ھنائی کے مقامات پر آبی ذخائرکی استعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پی ڈی ایم اے کی ری سٹرکچرنگ اور 8 نئے ونگ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر، ریجنل ڈیزاسٹر اور ویئر ہاؤس قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ رابطہ سڑکوں اورراستوں کی بحالی مکمل ہوچکی ہے۔ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 563 کلومیٹرطویل186 روڈز، 446 پلیاں اور ایک پل بحال کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو 1122کوفلڈ آپریشن کے لئے جدید ترین آلات مہیا کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں 10 لینڈنگ کرافٹ / بیڑے، بوٹ کیئریر ٹرک، نیوگیشن اور کمیونیکیشن کے جدید آلات، فلائنگ لائف بوائے جیکٹ اور دیگر آلات خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 5 دریاؤں پرفلڈ کے حوالے سے 1990 ہائی رسک زون، 1278 میڈیم رسک زون،3169 لو رسک زون ہیں۔ پنجاب میں آبپاشی کے 183 پراجیکٹ جاری، 298 ڈرین /سیلابی نالے اور 67 ڈرینج سسٹم کی ڈی سیلٹنگ کی جائے گی۔ راوں سال بھی 28 فیصد تک زیادہ بارشوں کی پشین گوئی کی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اجلاس میں شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم پلاننگ پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
پی ایس او ٹو وزیر اعلٰی پنجاب ثقلین سلیم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد ابراہیم شاہ کی تقرری
19 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاستھرا پنجاب ورکرز کو پانچ تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
20 گھنٹے ago
پنجاب کے ہر کامیاب منصوبے کے پیچھے پی آئی ٹی بی کی ٹیکنیکل سپورٹ شامل ہے،وزیر اعلٰی مریم نواز شریف
3 دن ago
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کو9 اضلاع میں 2778 نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کے پراجیکٹس کی رپورٹ پیش
3 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،سید موسیٰ رضا سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، عبداللہ نیئر شیخ ڈی جی ماحولیات تعینات
Related Articles
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس،چکوال،راولپنڈی،راجن پور،فیصل آباد، مری اور اٹک کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے مجوزہ اقدامات کا جائزہ
4 دن ago
وزیراعلی مریم نواز شریف نے 2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس فعال صوبہ بنانے کا ہدف دیدیا
6 دن ago




