بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گلبرگ زون میں آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے
پانچ عمارتوں کو سربمہر جبکہ ایک غیر قانونی تعمیر مسمار کر دی۔گلبرگ زون شعبہ پلاننگ کے تعاون سے علامہ اقبال روڈ،سنگھ پورہ،جی ٹی روڈ اور ڈیورنڈ روڈ کے علاقوں میں کارروائی کی گئی۔زونل آفیسر پلاننگ گلبرگ زون مصطفٰی معظم اور بلڈنگ انسپکٹر فیصل شہزاد نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔






