وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے سپیرئیر یونیورسٹی لاہور کے زیرِاہتمام منعقدہ پری بجٹ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کے عوامی فلاحی اقدامات اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
کانفرنس کے دوران یونیورسٹی کے سکالرز، فیکلٹی ممبرز اور طلبہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں نوجوان نسل کے خیالات، تجاویز اور ترجیحات کو سنا گیا، جبکہ حکومت کو بھی عوامی بہتری خصوصاً شعبہ تعلیم کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے کا موقع ملا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تعلیم، بالخصوص اعلیٰ تعلیم کے فروغ کو اپنی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے۔ ہونہار اور باصلاحیت طلبہ کیلئے جس پیمانے پر سکالرشپس فراہم کی جا رہی ہیں، ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے اس موقع پر اپنے محکمے کی کارکردگی، بلدیاتی ترقیاتی منصوبوں اور “ستھرا پنجاب پروگرام” کی کامیابیوں سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا، جبکہ عوامی خدمت، صاف ستھرے ماحول اور جدید بلدیاتی نظام کے قیام کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔






