🔹وزیراعلیٰ کا کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کو خوش آمدید🔹اسلام آباد میں منتخب نمائندوں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک قابل مذمت اور تعصب و نفرت کو فروغ دینے والا ہے، اسلام آباد جانے کا واحد مقصد عمران خان کے علاج کے لیے آواز اٹھانا تھا،🔹جعلی وفاقی حکومت عوام اور پارلیمنٹیرینز کی آواز کا جواب گولیوں سے دے رہیں، ہمارے تین ساتھی گولیوں کا نشانہ بنے، سیاسی کارکنوں اور شہریوں پر گولیاں چلانے کی روایت ملک کے لیے انتہائی خطرناک ہے،🔹صوبائی کابینہ مطالبہ کرتی ہے کہ عمران خان کا علاج ان کی فیملی کی موجودگی میں ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی اور بہترین ہسپتال میں ہونا چاہیے، صوبائی کابینہ وفاقی حکومت اور تمام اداروں سے عمران خان کے فوری اور معیاری علاج کا مطالبہ کرتی ہے، 🔹بشریٰ بی بی ایک غیر سیاسی خاتون ہیں، انہیں عمران خان پر دباؤ ڈالنے کے لیے قید رکھا گیا ہے، عدلیہ اور قومی و بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیمیں عمران خان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں،🔹سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف کرپشن کا جھوٹا بیانیہ گھڑا جا رہا ہے، بعض چینلز اور ضمیر فروش عناصر عوام کو گمراہ کرنے اور حقائق مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،🔹جس کے پاس بھی کرپشن کے ثبوت ہیں وہ سی ایم سیکرٹریٹ لائے، فوری کارروائی کی جائے گی، تمام محکمے اور وزراء اپنے اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات پر تین دنوں کے اندر فوری قانونی کارروائی یقینی بنائیں،🔹کسی بھی الزام پر متعلقہ محکمہ تین دن کے اندر قانونی نوٹس جاری کرے، تین دن میں کارروائی نہ کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف چوتھے دن کارروائی ہوگی، جب کرپشن نہیں ہو رہی تو کسی کو جھوٹا پروپیگنڈا اور بے بنیاد الزامات لگانے کا حق نہیں، 🔹محکمہ صحت ڈاکٹروں کی پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات کی مکمل چھان بین کرے، ڈاکٹروں کے الزامات، ثبوت اور حقائق پوری قوم کے سامنے لائے جائیں, احتساب سب کا ہوگا، کرپشن ثابت ہونے پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی،🔹صوبائی کابینہ نے ملاکنڈ لیویز کو پولیس فورس میں ضم کرنے کی اصولی منظوری دے دی، کابینہ کمیٹی ملاکنڈ لیویز کے انضمام کے تمام مالی، قانونی اور انتظامی پہلوؤں پر سفارشات مرتب کرے گی،🔹صوبائی کابینہ کا باجوڑ کے علاقے شاہی تنگی میں ڈرون دھماکے میں دو معصوم سکول بچوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت, معصوم بچوں کی شہادت پر دلی رنج و غم ہے، متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں, شہید بچوں کے اہل خانہ کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی.وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبائی کابینہ کا بڑا اور دوٹوک فیصلہ!صوبائی حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا، جھوٹے الزامات اور کرپشن کے نام پر کردار کشی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔تمام سرکاری محکموں کو واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ اگر کوئی صحافی، ادارہ یا فرد بغیر ثبوت کرپشن کے الزامات عائد کرے گا تو متعلقہ محکمہ 3 دن کے اندر قانونی نوٹس جاری کرے گا۔ بصورتِ دیگر وزیراعلیٰ خود متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کریں گے۔جائز تنقید اور سوال کرنا ہر شہری کا حق ہے، مگر جھوٹ، پروپیگنڈا اور بے بنیاد الزامات ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔اس اقدام کا مقصد شفاف طرزِ حکمرانی کو مضبوط بنانا، جھوٹے پروپیگنڈے کا سدباب کرنا اور کرپشن کے حقیقی کیسز کے خلاف مؤثر کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔
Read Next
2 دن ago
اکاؤنٹنگ سسٹم کی منظوری دے کر بلدیاتی ملازمین،پنشنرز کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلائی جائے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
4 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے 2.6 ارب روپے کی لاگت سے ’’احساس بے زبان صحت گاڑی‘‘ منصوبے کا افتتاح کردیا
5 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس کا افتتاح کردیا
5 دن ago
سیکرٹری بلدیات کی نااہلی ناقابل قبول،تنخواہوں کے فنڈز سے ترقیاتی کاموں کا اعتراف بدترین بدعنوانی ہے،مرجان صدر ٹی ایم اے چارسدہ
6 دن ago
محمد سہیل آفریدی نے نئی ہائبرڈ بسوں،پنک بس سروس اور چمکنی ڈپو کی سولرائزیشن و مال آف حیات آباد ڈپو کا افتتاح کر دیا
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا کوہاٹ پولیس لائنز دہشت گردی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت
2 ہفتے ago
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور سے کوئٹہ کے لئے ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس کے آغاز کی افتتاحی تقریب
2 ہفتے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کونسل کا اجلاس
2 ہفتے ago



