وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور رنگ روڈ کے ہزار خوانی انٹر سیکشن پر 6 لینز پر مشتمل اوور پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ 1257 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ پشاور ری وائیٹلائزیشن پلان کا حصہ ہے، جس کے تحت شہر کی ترقی، ٹریفک کی روانی اور شہری سہولیات میں نمایاں بہتری لائی جائے گی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی نے کہا کہ مالی سال 2026-27 امن، ترقی اور خوشحالی کا سال ہے۔ پشاور ری وائیٹلائزیشن پلان میں 200 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں جو عوام کے لیے ایک اہم تحفہ ہیں۔ پشاور کو ایک جدید، خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بنایا جائے گا اور چیئرمین عمران خان کا عوامی فلاح و بہبود کا وژن ہر شہری تک پہنچایا جائے گا۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات و اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی، معاونِ خصوصی سمیع اللہ خان، رکن صوبائی اسمبلی حاجی فضل الٰہی، رکن قومی اسمبلی آصف خان، قائم مقام صدر پشاور رحیم شاہ، جنرل سیکرٹری پشاور خورشید عالم، یونس ظہیر، الیاس خلیل، محکمہ بلدیات اور پی ڈی اے کے حکام سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
Read Next
2 دن ago
اکاؤنٹنگ سسٹم کی منظوری دے کر بلدیاتی ملازمین،پنشنرز کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلائی جائے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
5 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے 2.6 ارب روپے کی لاگت سے ’’احساس بے زبان صحت گاڑی‘‘ منصوبے کا افتتاح کردیا
6 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس کا افتتاح کردیا
6 دن ago
سیکرٹری بلدیات کی نااہلی ناقابل قبول،تنخواہوں کے فنڈز سے ترقیاتی کاموں کا اعتراف بدترین بدعنوانی ہے،مرجان صدر ٹی ایم اے چارسدہ
7 دن ago
محمد سہیل آفریدی نے نئی ہائبرڈ بسوں،پنک بس سروس اور چمکنی ڈپو کی سولرائزیشن و مال آف حیات آباد ڈپو کا افتتاح کر دیا
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا کوہاٹ پولیس لائنز دہشت گردی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت
2 ہفتے ago
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور سے کوئٹہ کے لئے ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس کے آغاز کی افتتاحی تقریب
2 ہفتے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کونسل کا اجلاس
3 ہفتے ago



