وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا نے صوبائی وزیر کو ادارے کی کارکردگی ، رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف اور وصولیوں بارے آگاہ کیا۔ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے صوبے میں ریکارڈ محصولات اکٹھے کرنے پر پی آر اے کی کارکردگی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کلچر کے فروغ اور شفافیت سے صوبے کی آمدن میں اضافہ ،ترقی کے نئے باب کھولے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے رواں سال صوبے میں ترقی اور عوامی فلاحی منصوبوں پر ریکارڈ بجٹ فراہم کیا۔ سروسز سیکٹر میں ٹیکس خرد برد کی روک تھام کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کا نفاذ ناگزیر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق محصولات میں اضافے کیلئے آئندہ مالی سال کیلئے مربوط قانون سازی کی جارہی ہے۔چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کا کہنا تھا کہ لارج ٹیکس پیئر یونٹ کے قیام اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم سے ادارے کی کارکردگی میں واضح اضافہ ہوا ہے۔
Read Next
1 دن ago
*پنجاب کے 20 اضلاع میں 6,500 ایکڑ گرین ایریاز کی بحالی و بہتری کا منصوبہ*
2 دن ago
*پنجاب بھر کے واسا ڈسپوزل اسٹیشنز کے عملے کے لیے فائر سیفٹی ٹریننگ لازمی قرار*
3 دن ago
ایم ڈی واسا غفران احمد کی قیادت میں واسا لاہور کو عالمی سطح پر بین الاقوامی تربیتی ادارے کا اعزاز حاصل
3 دن ago
RUDA Conducts Balloting for 20-Kanal Hospital Plot in Chaharbagh Phase-I
3 دن ago






