محکمہ لوکل گورنمنٹ نے پنجاب بھر کی 9 ڈویژنز کے مویشی منڈیوں کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کی 292 مویشی منڈیوں میں گزشتہ دورانیے میں 15 لاکھ سے زائد جانور منڈیوں میں لائے گئے جن میں سے 11 لاکھ سے زائد جانور فروخت ہوئے۔لاہور مویشی منڈیوں کی کارکردگی میں سب سے آگے ہے جہاں مجموعی طور پر 6.65 لاکھ جانور فروخت ہوئے، جن میں 4 لاکھ 43 ہزار چھوٹے جانور اور 2 لاکھ 22 ہزار بڑے جانور شامل ہیں۔فیصل آباد میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 12 ہزار جانور منڈیوں میں لائے گئے جن میں سے 88 ہزار جانور فروخت ہوئے۔ بہاولپور ڈویژن میں بھی ایک لاکھ سے زائد جانوروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔ڈی جی خان ڈویژن میں 38 ہزار چھوٹے اور 30 بڑے جانوروں کی فروخت ہوئی جبکہ راولپنڈی میں 84 ہزار جانور منڈیوں میں لائے گئے جن میں سے 46 ہزار فروخت ہوئے۔ساہیوال میں 47 ہزار، سرگودھا میں 94 ہزار، گوجرانوالہ میں 10 ہزار اور ملتان میں 16 ہزار جانوروں کی خرید و فروخت ہوئی۔محکمہ بلدیات کی جانب سے مویشی منڈیوں میں صفائی، روشنی، اور جانوروں کی صحت کے حوالے سے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔ اس حوالے سے سیکرٹری بلدیات نے کہا ہے کہ ‘نو لاس نو پرافٹ’ کے اصول کے تحت عوام کو معیاری اور شفاف سہولیات فراہم کی گئیں تاکہ جانوروں کی خرید و فروخت میں سہولت اور اعتماد قائم رہے۔
Read Next
5 گھنٹے ago
*محکمہ بلدیات پنجاب نے اقبال فرید کی گریڈ 20 میں مستقل ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
14 گھنٹے ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،ممکنہ سموگ خطرات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات پر غور
3 دن ago
ایل ڈبلیو ایم سی سرکل-2 میں ایندھن کی چوری کی شکایت، جبار خان اور عمر تحقیقات میں طلب
4 دن ago
وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری
6 دن ago
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود کا پنڈی بھٹیاں کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
Related Articles
Asian Development Bank (ADB) Delegation Visits Punjab Local Government Academy (PLGA), Lahore! 🏢✨
1 ہفتہ ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
1 ہفتہ ago
پی ڈبلیو سی اے 12 ستمبر سے سیاحتی سیزن 2026 کا آغاز کرے گا،ہسٹری بائی نائٹ نئے پرفارمنسز کے ساتھ دوبارہ شروع
1 ہفتہ ago


