پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا اجلاس چیئرمین محمد اشرف رسول، ایم پی اے کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں اہم قانون سازی اور عوامی امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب کمیونٹی جسٹس (پنچایت) بل 2025، نادرا خدمات، فنڈز کی تقسیم، شاہ محمد غوث لائبریری، کیٹل مینجمنٹ اور دیگر محکمانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے بل پر مزید قانونی جانچ، شفافیت یقینی بنانے، عوامی مسائل کے حل اور متعلقہ محکموں کو مقررہ مدت میں رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کی۔





