میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ماہِ ربیع الاول کے دوران عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کے پُرامن، منظم اور شایانِ شان انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں جامع انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، اس منصوبے کے تحت شہر کی بڑی مساجد، جلوسوں کے مرکزی راستوں، عوامی مقامات اور متعلقہ بلدیاتی انفراسٹرکچر کی بہتری اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، کے ایم سی نے عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے مرکزی راستوں اور مذہبی اجتماعات کے مقامات پر سڑکوں کی مرمت، تزئین و آرائش، خصوصی روشنیوں، برقی قمقموں اور دیگر بلدیاتی انتظامات کے لیے 20 کروڑ روپے مالیت کے ٹینڈرز جاری کر دیئے ہیں، اس حوالے سے فیصلہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں میونسپل کمشنر کے ایم سی ابرار جعفر اور محکمہ انجینئرنگ کے سینئرافسران نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران کامیاب بلدیاتی انتظامات کے بعد کے ایم سی عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بھی اسی جذبے اور مؤثر منصوبہ بندی کے ساتھ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کا مقصد جلوسوں، میلاد کی محافل اور دیگر مذہبی تقریبات میں شرکت کرنے والے شہریوں کو محفوظ، صاف ستھرا اور بہترین انتظامات پر مشتمل ماحول فراہم کرنا ہے،میئر کراچی نے کہا کہ شہر کے تمام اہم جلوس کے راستوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے جبکہ تقریبات کے دوران کسی بھی ہنگامی بلدیاتی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی ایمرجنسی رسپانس میکانزم بھی فعال رہے گا، انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی، خصوصی آرائشی روشنیوں، صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی خدمات پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ جلوس کے شرکاء کو ہرممکن سہولت فراہم کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کے لیے علیحدہ بجٹ مختص کیا گیا ہے جو اس بات کا مظہر ہے کہ ادارہ اہم مذہبی مواقع پر معیاری بلدیاتی خدمات کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے، اس اقدام کا مقصد نہ صرف رواں سال بہترین انتظامات کو یقینی بنانا ہے بلکہ آئندہ برسوں کے لیے بھی پائیدار انفراسٹرکچر اور مؤثر بلدیاتی خدمات کے معیار کو فروغ دینا ہے،اجلاس کے دوران میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میونسپل کمشنر کے ایم سی ابرار جعفر کو ہدایت کی کہ خریداری، ٹینڈرنگ اور متعلقہ کنٹریکٹرز کی تعیناتی کا عمل بلاتاخیر مکمل کیا جائے اور منظور شدہ منصوبہ بندی کے مطابق فوری طور پر کام کا آغاز کیا جائے، انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے آغاز سے قبل تمام انتظامات ہر صورت مکمل کرلیے جائیں تاکہ شہری مذہبی تقریبات میں بہترین سہولیات کے ساتھ شرکت کر سکیں۔
Read Next
10 گھنٹے ago
سیرتِ طیبہ ﷺ کو مشعلِ راہ بنا کر بہترین معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد
10 گھنٹے ago
جشن میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے ہیں،کرم اللہ وقاصی ترجمان میئر کراچی
1 دن ago
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کی سربراہی میں میر رضا قتل کیس پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیدیا گیا ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
2 دن ago
گارڈن پمپنگ اسٹیشن 21 سال بعد بحال، پانی کی سپلائی شروع ہوگئی،مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
4 دن ago






