کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت تاریخی و ثقافتی ایریاز میں ترقیاتی کاموں پر بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی والڈ لاہور اتھارٹی نجم ثاقب سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیلا گنبد ایریا میں زیر زمین پارکنگ ایریا اور کمرشل ایریا پر آن گراونڈ کام ہورہا ہے، مال روڈ، لائبریری روڈ، نابھہ روڈ اولڈ انارکلی سمیت ایریا میں 10 عمارات بحالی عملی کام ہورہا ہے۔ بریفنگ میں مزید آگاہ کیا گیا کہ پاک سرجیکل عمارت، ایونگ ہال، اولڈ سٹیٹ بینک، کالج ہال عمارات کو بھی بحال کیا جارہا ہے، سرکلر گارڈن ایریاز میں تمام یوٹیلیٹیز زیر زمین منتقل ہورہی ہیں۔ پاک ٹی ہاوس کی بحالی اور تزئین و آرائش بھی منصوبے کا حصہ ہے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا ہے کہ تاریخی و ثقافتی ورثہ کا تحفظ مہزب اقوام کی پہچان ہے، مون سون میں کھدائیوں کو محفوظ بنائیں اس پر کوئی کمپرومائز نہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کو ضلعی انتظامیہ کی مکمل معاونت حاصل ہے، ضلعی انتظامیہ لاہور کو تجاوزات خاتمہ ہدایات واضح ہیں۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نجم ثاقب، ایڈیشنل کمشنر بلال حسن، اے سی رائیونڈ رائے بابر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
Read Next
15 گھنٹے ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا سہ فریقی کرکٹ سیریز انتظامات جائزہ کے حوالے سے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ
1 دن ago
لاہور میں 2تا 8 نومبر 7 روزہ پولیو مہم کے لیے 6,410 ٹیمیں تشکیل، 22,85,477 بچوں کا ہدف مقرر
2 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باجا لائن گڑھی شاہو و مجاہدآباد ہائی سکول فتح گڑھ کا دورہ
3 دن ago
*وارننگ نوٹسز،مساجد اعلانات،کسانوں کو آگاہی،سموگ تدارک کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،کمشنر لاہور*
5 دن ago






