ایل ڈی اے کا14غیرقانونی سکیموں اور73 غیرقانونی کمرشل املاک کے خلاف گرینڈ آپریشن

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرایل ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف میٹروپولیٹن پلاننگ فور نے 14غیرقانونی سکیموں اورٹاون پلاننگ کی ٹیموں نے73 غیرقانونی کمرشل املاک کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے منہالہ روڈ،چھپاویلیج روڈ اور معراج روڈ پر14 غیرقانونی سکیموں کے خلاف آپریشن کیا۔ ان سکیموں میں الکبیر گارڈن،عمار ایونیو،کینال ویو فارمز،ایان سٹی فیز ون، ایان سٹی فیز ٹو،علی گارڈن، گرینڈ بازار/کشمیر گارڈن،نیو نتھوکی آبادی،احمد گارڈن،پاک ہومز،مغل ہومز، سلیمان سٹی/ہیون سٹی،الحماد میڈوز،رائل ولاز اوربی ایم اسٹیٹ/محافظ سٹی شامل ہیں۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی سکیموں کی سڑکیں،باونڈری والز، سیوریج سسٹم اور انفراسٹرکچر مسمار کر دیااوران کے دفاتر سیل کر دیئے۔ ڈائریکٹوریٹ آف میٹروپولیٹن پلاننگ فور کی ٹیموں نے گلبرگ،فیصل ٹاون،نیومسلم ٹاون، سمن آباد اور علامہ اقبال ٹاون میں آپریشن کر کے 73املاک سربمہرکردیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ اورفیصل ٹاون میں 29املاک،نیومسلم ٹاون ،سمن آباد میں 29املاک اورعلامہ اقبال ٹاون میں 15املاک سیل کی گئیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، فارمیسی،کلینک،گراسری سٹور،کیفے، ریستوران،فوڈ پوائنٹ، آٹو ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ اور چیف ٹاون پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پرشہربھرمیں غیرقانونی رہائشی سکیموں،غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

Back to top button