وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبہ بھر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث اربن فلڈنگ کی روک تھام اور نکاسی آب آپریشن کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پنجاب کی تمام 15 واسا ایجنسیاں اپنے اپنے اضلاع میں سٹاف اور مشینری کو مکمل طور پر فعال رکھیں گی جبکہ 10 نئی واسا ایجنسیاں اپنے قریبی اضلاع کی موجودہ واسا ایجنسیوں سے رابطہ قائم رکھیں گی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ڈی جی واسا پنجاب کو تمام ہدایات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ترجمان کے مطابق ہنگامی صورتحال میں قریبی اضلاع سے مشینری اور عملے کی فوری موبلائزیشن کے لیے جامع پلان ترتیب دیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر رینٹل مشینری کی دستیابی کا بندوبست بھی پہلے سے رکھا جائے گا۔ نکاسی آب آپریشن اور واٹر سپلائی کا نظام بلاتعطل جاری رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق نئی واسا ایجنسیاں پہلے سے موجود ایجنسیوں کے تجربات سے سیکھ کر اپنے پلان ترتیب دیں گی، جبکہ تمام ایم ڈی واساز کو اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے واضح کیا کہ ہنگامی صورتحال میں بہترین حکمت عملی اور ٹیم ورک سے ہی عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Read Next
20 گھنٹے ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
2 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
2 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
3 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
3 دن ago





