ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف امور بارے اجلاس

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف امور بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ، آکشن، انجینئرنگ اور ایل ڈی اے سٹی کے امور کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران نے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ کی منصوبہ بندی بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ سیکشن نے ریونیو اہداف اور ریکوری مہم بارے بریفنگ دی۔ڈائریکٹر آکشن نے آئندہ قرعہ اندازی میں آنے والے درخواستوں بارے بریفنگ دی۔آئندہ قرعہ اندازی میں ایل ڈی اے ایونیو ون، ایل ڈی اے سٹی بزنس بے کے کمرشل پلاٹ رکھے گئے ہیں۔ قرعہ اندازی میں جوہر ٹاؤن کے بلاک کے 5 مرلہ کے رہائشی پلاٹ رکھے گئے ہیں۔ شہری قرعہ اندازی میں حصہ لینے کے لیے2 ستمبر تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر آکشن نے رواں مالی سال کے آکشن کیلنڈر بارے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے سٹی میں کمرشل اور رہائشی پلاٹ جلد مارکیٹ میں لائے جائیں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ رواں مالی سال میں ترقیاتی کاموں کا فوکس ایل ڈی اے سٹی ہو گا۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹاؤن اور ایل ڈی اے انکلیو سکیم میں شہریوں کو بنیادی سروسز کی فراہمی میں بہتری کے لیے گورننس ماڈل بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹاؤن پلاننگ ونگ کو غیر قانونی تعمیرات و غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے مون سون سیزن میں تعمیراتی کاموں کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے رواں مالی سال میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت ایل ڈی اے کی دیگر سکیموں میں بھی کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز، چیف ٹاؤن پلانر ون، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر انجینئرنگ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button