*وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے تین روزہ جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا۔*

تین روزہ جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ ہالی سٹیڈیم جوہرٹاون میں کھیلاجارہاہےاوراس میں مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ٹرافی کی رونمائی بھی کی۔اس موقع پر وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہاکہ افتتاحی میچ میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیلوں کا مظاہرہ کیاہے۔ جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مختلف انعامات سے نوازا جائے گا ۔میاں مرغوب احمد نے کہاکہ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنا اور جشنِ آزادی کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منانا ہے۔جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں میں مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیناہے۔میاں مرغوب احمدنے کہاکہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے،اللہ نے ہمیں ساری عزتیں آزادی کی وجہ سے عطافرمائی ہیں شائقین کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر ایل ڈی اے افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button