ترجمان میئر کراچی اورکراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈرکرم اللہ وقاصی نے قومی یومِ اقلیت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر، ترقی، استحکام اور قومی یکجہتی میں اقلیتی برادریوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک تعلیم، صحت، عدلیہ، سول سروسز، مسلح افواج، تجارت، صنعت اور دیگر شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ 11 اگست کو قومی یومِ اقلیت منانے کا فیصلہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی پہلی صدارتی مدت کے دوران 2009 میں کیا گیا تھا جس کا مقصد اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ، مساوات، مذہبی ہم آہنگی اور قومی زندگی میں ان کی موثر شرکت کے عزم کا اعادہ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں غیر مسلم شہریوں کے لیے مخصوص نشستیں بھی ان کی سیاسی نمائندگی اور قومی فیصلہ سازی میں شرکت کو یقینی بناتی ہیں۔ صدرِ مملکت نے 11 اگست 2025 کے موقع پر ان اقدامات کو اقلیتوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کی عملی کوششوں میں شامل قرار دیا تھا۔ پارلیمانی لیڈرکرم اللہ وقاصی نے کہا کہ اقلیتوں کے لیے 5 فیصد ملازمت کوٹہ محض ایک انتظامی اقدام نہیں بلکہ انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانے اور قومی ترقی کے عمل میں شریک کرنے کی اہم ضمانت ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کوٹے پر مکمل، شفاف اور موثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ اقلیتی نوجوان اپنی صلاحیتوں کے مطابق سرکاری ملازمتوں اور دیگر شعبوں میں آگے بڑھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان میں اقلیتوں کی موثر شرکت بھی ایک مضبوط جمہوری معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستیں ان کی سیاسی آواز کو قومی اور صوبائی سطح پر موثر بنانے کا اہم ذریعہ ہیں، تاہم اقلیتی شہریوں کو عام سیاسی عمل میں بھی آگے بڑھنے اور قیادت کے مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا وژن ایک ایسے پاکستان کا قیام تھا جہاں تمام شہریوں کو بلاامتیاز مذہب، زبان، رنگ یا نسل مساوی حقوق حاصل ہوں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین، جمہوریت، انسانی حقوق، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ کراچی سمیت پورے پاکستان میں اقلیتی برادریوں نے قومی معیشت اور معاشرتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ کراچی جیسے کثیرالثقافتی شہر میں ہندو، مسیحی، سکھ، پارسی اور دیگر برادریاں شہر کی سماجی، اقتصادی، تعلیمی اور تجارتی زندگی کا اہم حصہ ہیں۔ ان کی خدمات اور قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے فریئر ہال میں یوم اقلیت کا پروگرام منعقد کرکے اقلیتوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
Read Next
2 دن ago
*میئر کراچی نے لانڈھی ٹاؤن میں نو تزئین شدہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا*
3 دن ago
نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کراچی کے الیکشن کے حوالے سے اجلاس
3 دن ago
کراچی میں یونین کونسل کی سطح پر گردوں کی بیماریوں کی اسکریننگ کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
6 دن ago
بلدیہ ٹاؤن سمیت کراچی کے تمام علاقوں میں عوامی مسائل کے پائیدار حل کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں،ترجمان میئر کراچی
6 دن ago
یومِ استحصالِ کشمیر پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ریلی،کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی
Related Articles
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کے مختلف محکموں کیلئے خریدی گئی نئی ہیوی وہیکلز حوالے کردیں۔
1 ہفتہ ago
میئر کراچی نے 41 کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے خواجہ اجمیر نگری تا منگھوپیر روڈ ڈوئل کیرج وے کا افتتاح کر دیا
1 ہفتہ ago
میئر کراچی نے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں 2 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
2 ہفتے ago
*میئر کراچی کا شہر بھر میں 139 سڑکوں کی بحالی کے لیے 14 ارب روپے کے میگا پروگرام پر عملدرآمد کا اعلان*
2 ہفتے ago


